1
Monday 30 Mar 2020 23:58

ایران کیخلاف اختیار کردہ امریکی پالیسی وائٹ ہاؤس کے انسانی حقوق کے دعووں کیخلاف ہے، رابرٹ جروس

یورپ نے ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کیلئے خاطرخواہ کوشش نہیں کی
ایران کیخلاف اختیار کردہ امریکی پالیسی وائٹ ہاؤس کے انسانی حقوق کے دعووں کیخلاف ہے، رابرٹ جروس
اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر نیویارک میں واقع ٹرینیٹی چرچ سے وابستہ قدیم تعلیمی ادارے کولمبیا یونیورسٹی کے سیاسی علوم کے شعبے میں بین الاقوامی روابط کے پروفیسر رابرٹ جروس نے مشرق وسطی میں موجود تناؤ اور امریکہ و ایران روابط پر گفتگو کرتے ہوئے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کو بےنتیجہ قرر دیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انسانی بنیادوں پر ایران میں امداد کا بھیجا جانا انتہائی ضروری ہے تاہم ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی اختیار کردہ پالیسی انسانی حقوق پر مبنی وائٹ ہاؤس کے دعووں کے خلاف ہے۔ معروف امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ جروس نے ایران کے ساتھ یورپی ممالک کے جوہری معاہدے اور امریکی پابندیوں کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت پر امریکہ کا حد سے بڑھ کر تسلط موجود ہے لہذا دوسرے درجے کی امریکی پابندیاں زیادہ موثر ہیں۔

رابرٹ جروس نے کہا کہ شروع کے دنوں میں ہمیں امریکہ و ٹرمپ کے مقابلے میں یورپ کی طرف سے مزاحمت کی بہت زیادہ توقع تھی لیکن یورپ کی نظر میں امریکی بازار اور مالیاتی نظام کی اہمیت کہیں زیادہ ہے بنابرایں یورپ نے ایران پر عائد پابندیوں کے اٹھائے جانے کے لئے کوئی خاطرخواہ کوشش نہیں کی۔ امریکی پروفیسر نے ایران و امریکہ کے درمیان کسی بھی ممکنہ فوجی تنازعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور خصوصا (امریکی وزیر خارجہ) مائیک پمپیو ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران دباؤ اور پابندیوں کے برقرار رکھے جانے کے ذریعے ایران کو مطلوبہ پوزیشن میں لانے کی کوشش میں ہیں۔ رابرٹ جروس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دباؤ اور پابندیوں کی سیاست کا کوئی نتیجہ نہیں لیکن امریکی حکومت اور (امریکی صدر) ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو قبول کرنا نہیں چاہتے اور نہ ہی پابندیوں کے بےنتیجہ ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ جروس نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات پر مکمل ایمان رکھتا ہوں اور اصرار کرتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو انسانی بنیادوں پر امداد بھیجے کیونکہ موجودہ صورتحال میں ایران کے لئے انسانی امداد کا بھیجا جانا اشد ضروری ہے۔ رابرٹ جروس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیکن ٹرمپ حکومت کی طرف سے اختیار کردہ سیاست وائٹ ہاؤس کے دعووں کے برخلاف، اس بات سے میل نہیں کھاتی اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ انہوں نے ایران کے بارے میں کچھ اور ہی سوچ رکھا ہے۔ امریکی پروفیسر رابرٹ جروس نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ موجودہ صورتحال میں عائد پابندیوں کو بے اثر بنانے کے لئے ایران نے موثر طریقہ کار اپنا رکھا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 853666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش