0
Tuesday 31 Mar 2020 17:49

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس کے خطرے کو سنجیدہ لیں کیونکہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں جو تباہی مچائی ہے وہ ہم سے سنجیدگی کا تقاضا کرتی ہے، ہمیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کی تقاریر اور اعلانات کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، غریب عوام اور مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو یہ بات سمجھنی چاہیئے کہ محض تقریروں سے غریب کا پیٹ نہیں بھرتا، آخر 10 دن سے عوام کو محصور کرنے کے باوجود عوام کو راشن کیوں نہیں دیا جارہا، دیہاڑی کمانے والے مزدور کے بچے بھوکے ہیں، اگر صورتحال پر توجہ نہ دی گئی تو لوگ غربت اور افلاس سے مریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور عوام کے منتخب نمائندے الیکشن مہم پر کروڑوں روپے خرچ کردیتے ہیں، مگر مصیبت کی اس گھڑی میں غریب عوام کی مدد کے لئے آمادہ نہیں یہی اس قوم کا المیہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 853805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش