1
0
Wednesday 1 Apr 2020 10:08
پاکستان کورونا پھیلانے کا گڑھ بن رہا ہے

تبلیغی اجتماع سے کورونا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں پھیلا ہے، کنور خلدون شاہد

فلسطین اور قازقستان میں رپورٹ ہونے والے افراد پاکستان سے گئے تھے
تبلیغی اجتماع سے کورونا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں پھیلا ہے، کنور خلدون شاہد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سینئر صحافی اور دنیا نیوز چینل کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے سربراہ کنور خلدون شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں کورونا پھیلانے کا گڑھ بن رہا ہے۔ اپنے تفصیلی آرٹیکل میں کنور خلدون شاہد نے تبلیغی جماعت پہ الزام لگایا ہے کہ تبلیغی جماعت کی وجہ سے کورونا وائرس نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں پھیل رہا ہے۔ کنور خلدون شاہد کا یہ آرٹیکل غیرملکی اخبارات میں شائع ہوا ہے۔ اس آرٹیکل میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سے کورونا کے پھیلاؤ کا سبب مذہبی قوتیں ہیں۔ کنور خلدون شاہد لکھتا ہے کہ حال ہی میں فلسطین میں 2 کرونا کیس رپورٹ ہوئے اور یہ دونوں پاکستان میں سالانہ تبلیغی اجتماع سے واپس لوٹے تھے نہ صرف فلسطین بلکہ قازقستان لوٹنے والے تبلیغیوں میں بھی کرونا وائرس پایا گیا ہے۔ جس کا مطلب تبلغیوں نے اجتماع کرکے کرونا کو نہ صرف پاکستان میں مزید پھیلا دیا بلکہ جن ممالک میں کرونا نہیں تھا وہاں بھی پہنچا دیا جیسے کہ فلسطین اور قازقستان وغیرہ۔ اپنے اس کالم میں انہوں نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان کی حکومت مولویوں کو مسلسل سپورٹ کرتی ہے، یہاں تک ضرورت پڑنے پہ پاک فوج بھی انہی مذہبی قوتوں کے کندھوں پہ رکھ کر بندوق چلاتی ہے۔ کنور خلدون شاہد ایشیا کے 101 سرفہرست صحافیوں میں شامل ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 853954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سیدہ موسوی
Pakistan
سلام
جناب ایڈیٹر ۔۔۔
خبر میں یہ بھی بتایا جائے کہ اس پاکستانی صحافی نے صہیونی اسرائیلی لیڈنگ خبر رساں ادارے میں یہ آرٹیکل دیا ہے۔۔۔۔ پاکستانی صحافی کا اسرائیلی خبری ادارے سے تعلق پر بھی گہری نگاہ رکھنی چاہیئے۔۔۔۔۔
شکریہ
منتخب
ہماری پیشکش