0
Wednesday 1 Apr 2020 21:27

کورونا وائرس، حلیم عادل شیخ کا سندھ حکومت کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار

کورونا وائرس، حلیم عادل شیخ کا سندھ حکومت کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے حوالے کئے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ اس ضمن میں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط دیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ خط کس نے لکھا یہ مت دیکھیں کیا لکھا اس پر غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو 11 دن گزر گئے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی، یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن کا ایک تھیلا بھی نہیں بانٹا گیا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے وفاقی حکومت نے 10 کروڑ ڈالر امداد دی وہ کہاں گئی؟ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں حکمت عملی وضع کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 854087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش