0
Thursday 2 Apr 2020 01:49

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا تھلیسیمیا اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا بچوں کے لئے خون کے عطیات جمع کرنے کے لئے لگائے جانے والے کمیپ کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اور کے کے ایف کے رضاکار بہت سی مشکلات اور رکاوٹیں عبور کرکے یہاں آئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ زیادہ زیادہ خون کے عطیات جمع کریں تاکہ بلڈ بینکس میں خون کا ذخیرہ کیا جاسکے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن جے رضاکار اپنی مدد آپ اور اور صاحب ثروت افراد کے تعاون سے مستحق خاندانوں کے لئے راشن اور اشیا خوردونوش جمع کررہے ہیں، جیسے یونین کونسلز کی سطح پر مرتب کی جانے والی فہرستوں کے مطابق مستحق خاندانوں کی دہلیز پر فراہم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 854125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش