0
Thursday 2 Apr 2020 19:49

چین اور چینی عوام انسانیت کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں، آیت اللہ الیعقوبی

چین اور چینی عوام انسانیت کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں، آیت اللہ الیعقوبی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی کے پاکستان میں نمائندہ علامہ ہادی حسین نے کہا ہےکہ آیت اللہ الیعقوبی نے نجف اشرف سے تمام اہل عالم کو اس وباء کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اپنی امیدیں وابستہ کرنے کی تلقین کی ہے۔ اس وباء کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات، بھوک، افلاس، دکھ درد اور تکلیفوں  سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام انسانوں پر فرض ہے کہ ایک دوسرے سے ہمدردی اور شفقت سے پیش آئیں۔ علامہ ہادی کے مطابق آیت اللہ الیعقوبی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت اپنے کاموں سے پہچانی جاتی ہے، اور اس حوالے سے چین کی عوام اور چینی حکومت کو سراہتے ہیں، مرجع تقلید نے اسے ایک اچھا نمونہ قرار دیا کہ چین اور اس کی عوام اس وباء پر قابو پانے کے ساتھ ہی دنیا کے دیگر ممالک کی ہرممکن مدد کرنے کے لیے آگے بڑھے ہیں۔ مرجع تقلید کے نزدیک کورونا وائرس نے قوموں کے حقیقی چہروں اور ان کے مخفی آئیڈیالوجی کو بےنقاب کیا ہے۔ یہ وائرس ایک امتحان تھا جس میں یورپ اور اس کے بلند و بانگ دعوے ناکام ثابت ہوئے ہیں جس پر وہ جنگ عظیم دوم کے بعد سے فخر کرتے اور اپنی برتری جتاتے تھے۔

آیت اللہ الیعقوبی نے چینی عوام اور چینی حکومت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے وہ کام کیا ہے جو انسانیت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔ اسلام نے اسی بات کا حکم دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسے مشکل حالات میں انسان کو چاہیے کہ ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں، ایک دوسرے سے ہمدردی کریں، ایک دوسرے کے لئے قربانی، ایثار اور خلوص کا جذبہ رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 854272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش