0
Friday 3 Apr 2020 03:08

گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات، کورونا وائرس پر کنٹرول کے اقدامات پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات، کورونا وائرس پر کنٹرول کے اقدامات پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، کورونا وائرس پر کنٹرول کے اقدامات، اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً سندھ رینجرز کی کاوشوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کورونا کے خلاف پوری قوم اور فوج، رینجرز اور پولیس متحدہ، منظم اور ہمہ وقت تیار ہے، اس ضمن میں لاک ڈاؤن میں سندھ رینجرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرض شناس، ہر آن مستعد سندھ رینجرز وائرس سے عوام کو محفوظ بنانے کے لئے بھرپور خدمت انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر موجود رینجرز اور پولیس کے جوان کورونا کے خلاف جاری جنگ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہاکہ کورونا وائرس کے خلاف حکومت کے احکامات پر بھرپور اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش