0
Friday 3 Apr 2020 18:52

زائرین ہوں یا تبلیغی جماعت، ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اعجاز ہاشمی

زائرین ہوں یا تبلیغی جماعت، ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمی وبا ہے، جس کا کسی مذہب و مسلک سے تعلق نہیں، یہ خالص انسانی صحت کا مسئلہ ہے، بیماری کا شکار کوئی بھی ہو سکتا ہے، تبلیغی جماعت ہو یا مقدس مقامات کے زائرین سب پاکستانی ہیں اور ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، ایک دوسرے کے خلاف الزامات اور بدنام کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، کسی ایک مسلک سے کورونا کو منسلک کرنے کا رویہ قابل مذمت ہے، اس وقت قوم کو اتحاد و وحدت برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، قوم کو انتشار کا شکار نہ کیا جائے۔

پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت مجموعی طور پر امت مسلمہ کے درمیان اتحاد موجود ہے، شرپسند عناصر حساس ایشوز سوشل میڈیا پر اٹھانے سے گریز کریں جس سے مذہبی اور مسلکی منافرت کا کوئی پہلو نکلتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کے حوالے سے تفتان بارڈر پر حکومتی نااہلی سامنے آئی، جبکہ تبلیغی جماعت کے ساتھ روا رکھا گیا ناروا سلوک افسوسناک ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، تبلیغی جماعت کی دل آزاری پر حکومت کو معافی مانگنی چاہیے، تبلیغی جماعت بھی کورونا وائرس کے تناظر میں احتیاطی تدابیر پر ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کرے۔
خبر کا کوڈ : 854452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش