0
Saturday 4 Apr 2020 21:57

کرونا وائرس، گلگت بلتستان میں 13 نئے کیسز، تعداد 205 ہو گئی

کرونا وائرس، گلگت بلتستان میں 13 نئے کیسز، تعداد 205 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 13 نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی تعداد 205 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ہفتہ کے روز جی بی سے 114 نمونوں کے ٹیسٹ نتائج جاری کئے گئے ہیں جن میں سے 13 مریضوں کے مثبت اور 101 افراد کے منفی نتائج نکلے ہیں۔ مثبت نکلنے والے نئے مریضوں میں 6 کا تعلق نگر، 4 کا تعلق گلگت اور 3 کا تعلق گانچھے سے ہے۔ کرونا وائرس سے اب تک تین مریض جاں بحق اور 8 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک ضلع نگر کے 75، گلگت کے 38، سکردو کے 49، شگر کے 17، کھر منگ کے 10، ضلع گانچھے اور ضلع استور کے پانچ 5 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس ٹیسٹ کے لئے گلگت بلتستان سے 891 افراد کے نمونے لئے گئے جن میں سے 205 کے مثبت اور 680 افراد کے منفی نتائج نکلے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش