پشاور:
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کو کراچی کے عوام کا مینڈیٹ ملا ہے، جس کا احترام کرتے ہیں۔ پشاور پریس کلب میں میڈیا کو بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہو یا اپوزیشن میں بیھٹے، اس کے جمہوری سوچ میں تبدیلی نہیں آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اطلاعات تک رسائی کی مخالف نہیں، لیکن کوئی بھی سرکاری افسر دوران ملازمت سیاست نہیں کر سکتا۔