0
Tuesday 7 Apr 2020 00:27

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں کہیں نظر نہیں آرہی، مصطفیٰ کمال

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں کہیں نظر نہیں آرہی، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں کہیں نظر نہیں آرہیں۔ ڈاکٹرز فورم کے عہدیداران سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحت کی مد میں ہر سال اربوں روپے مختص ہونے کے باوجود آج یہ حالت ہے کہ وقت پڑنے پر نا تو ڈاکٹروں کے پاس حفاظتی لباس ہیں، نا ضروری سامان، نا جان بچانے والی ادویات اور نا ہی وینٹیلیٹرز، چین سے آئی ہوئی امدادی سامان کا بھی کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں پہنچی ہے، بجائے اس کے کہ اس سنگین جنگی صورتحال سے نبرد آما ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بہترین سہولیات فراہم کی جاتیں، حکومت ان کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات بنا رہی ہے، تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں، چندے کے نام پر تنخواہیں کاٹ لی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں رابطوں کا فقدان کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، کروڑوں روپے ٹائیگر فورس کی شرٹس بنانے میں خرچ کردیئے گئے لیکن کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے مسیحاؤں کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، حکومتی بےحسی کے باعث ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں، کچھ اپنی جانوں سے چلے گئے اور اکثر کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے ہیں، پاک سرزمین پارٹی حکومتی ظلم اور نا اہلی کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو نا صرف فوری طور پر حفاظتی لباس، ساز و سامان، رہائش مہیا کی جائے بلکہ شہید ہوجانے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے اہل خانہ کی بہترین مالی معاونت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 855087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش