0
Wednesday 8 Apr 2020 10:48

امریکی وزیر بحریہ مستعفی

امریکی وزیر بحریہ مستعفی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ بحری بیڑے کے جبری مستعفی کپتان کی توہین کرنے والے وزیر بحریہ تھامس موڈلی کو بھی استعفیٰ دینا پڑ گیا۔ موڈلی نے استعفیٰ اپنی آڈیو سامنے آنے کے بعد دیا جس میں انہوں نے ایئر کرافٹ کیریئر تھیڈور روزویلٹ کے معزول کمانڈر کو بیوقوف کہا تھا۔ طیارہ بردار بحری جہاز کے کپتان کروزیئر نے اپنے ساتھیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے مدد طلب کی تھی۔ سیلرز میں انتہائی مقبول کپتان روزیئر کو جہاز سے روانگی کے وقت عملے نے سلیوٹ کر کے تالیوں کی گونج میں رخصت کیا تھا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم مقام نیوی سیکریٹری تھامس موڈلی نے برطرف کپتان کی حوصلہ افزائی کرنے والے بحری جہاز کے عملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عمل سے باوردی نیوی اہلکاروں اور کمانڈر انچیف کے درمیان تفریق بے نقاب ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 855381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش