0
Sunday 12 Apr 2020 16:17

فیصل واوڈا کا سندھ حکومت پر احساس پروگرام کے پیسے کھانے کا الزام

فیصل واوڈا کا سندھ حکومت پر احساس پروگرام کے پیسے کھانے کا الزام
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت احساس پروگرام کے 12 ہزار میں سے ایک ہزار روپے کھا گئی۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایئرکنڈیشنڈ روم میں بیٹھ کر باتیں کر رہے ہیں، وہ صرف بیانات دے رہے ہیں، صرف بیانات سے کچھ نہیں ہوگا، سندھ حکومت کا کوئی وزیر اپنے حلقے میں نظر نہیں آتا، وزرا کو چاہیے سڑکوں پر نظر آئیں، 35 سال سے ووٹ لینے والے کہیں نظرنہیں آرہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کورونا کو روکنے اور سندھ حکومت پھیلانے میں مصروف ہے، نااہلی کے باعث سندھ میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، راشن کیلئے سندھ کا ڈھائی ارب روپے کا بجٹ کہاں گیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ حکومت 70 لوگ نہیں سنبھال سکتی، 7 لاکھ کیسے سنبھالے گی، عوام کو پیار سے سمجھانے پر سیکیورٹی اداروں کا مشکور ہوں۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ کی صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، سندھ میں کہیں راشن چوری اور کہیں حکومتی رٹ نہیں، سندھ حکومت احساس پروگرام کے 12 ہزار میں سے ایک ہزار روپے کھا گئی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ نااہلی اور غنڈاگردی نہیں چلے گی، یہی صورتحال رہی تو ہم مجبور ہوجائیں گے، زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 856225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش