0
Monday 13 Apr 2020 22:34

مظفرآباد، علامہ تصور جوادی کیجانب سے سرکاری اہلکاروں میں پانی کی بوتلیں تقسیم

مظفرآباد، علامہ تصور جوادی کیجانب سے سرکاری اہلکاروں میں پانی کی بوتلیں تقسیم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین الجوادی نے پولیس اہلکاروں، سول ڈیفنس و دیگر ادارے جو اس لاک ڈاؤن میں مختلف مقامات (مُوری گوجرہ، بیلا نور شاہ، بانڈی سماں، چہلہ پل، سی ایم ایچ سٹاپ، نیلم پل، عزیز چوک، آزادی چوک، علمدار چوک اور زیرو پوائنٹ) پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، میں پانی کی کی بوتلیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر علامہ جوادی نے پولیس آفیسران، اہلکاران اور سول ڈیفنس کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ موسم کی پروا کیے بغیر جس ہمت اور جوان مردی سے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ اور لاک ڈاون کو یقینی بنا رہے ہیں، یہ بات ثابت کرتی ہے کہ آپ لوگ ہی قوم کے ہیرو ہیں، پوری قوم خصوصاً مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر، المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل آزاد کشمیر آپ کی انتھک ڈیوٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس موقع پر اہلکاروں نے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے داد تحسین پیش کی اور علامہ جوادی اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ جوادی کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا سید طالب حسین ہمدانی، سیکرٹری تنظیم سازی صوبیدار (ر) سید فدا حسین نقوی، کوارڈینیٹر ایمپلائز ونگ سید ممتاز حسین نقوی کے علاوہ سیکرٹری روابط سید عامر نقوی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 856481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش