0
Tuesday 14 Apr 2020 10:50

پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لانے کا منصوبہ بنا لیا

پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لانے کا منصوبہ بنا لیا
اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک سے 1800 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے قومی ایئر لائن نے پلان مرتب کر لیا ہے، قومی ایئر لائن کی مختلف پروازیں آج 14 سے 19 اپریل تک مختلف ممالک سے پاکستانیوں کو واپس وطن پہنچائیں گی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے لائے جانے والے 770 افراد یو اے ای اور اومان کی قید سے رہا ہونے والے پاکستانی ہیں۔ سعودی عرب سے 400 عمرہ زائرین کو آج 2 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا، ایک پرواز ملتان اور دوسری لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی، آج ہی یو اے ای سے 410 قید سے آزاد ہونے والے پاکستانیوں کو لایا جائے گا، یو اے ای سے دونوں خصوصی پروازیں فیصل آباد اور پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔ آج تھائی لینڈ اور جاپان میں پھنسے 270 مسافر بھی وطن واپس آئیں گے، ان مسافروں کو خصوصی پرواز لیکر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ایئر لائن ذرائع نے مزید بتایا کہ اومان کی قید سے 360 رہا ہونے والے پاکستانیوں کو لیکر ایک پرواز 15 اپریل کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی، جبکہ اومان سے دوسری پرواز 16 اپریل کو لاہور ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔ انڈونیشیا سے 225 اور یو اے ای میں پھنسے مزید پاکستانیوں کو دو پروازوں سے 18 اپریل کو لایا جائیگا، یو اے ای سے آزاد ہونے والے قیدیوں کے اخراجات یو اے ای حکومت اور اومان سے رہا قیدیوں کا خرچہ اومان حکومت برداشت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 856545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش