0
Tuesday 14 Apr 2020 12:06

قومی یکجہتی کے لئے عمران خان کو ذہنی طور پر وزیراعظم بننا ہو گا، مریم اورنگزیب

قومی یکجہتی کے لئے عمران خان کو ذہنی طور پر وزیراعظم بننا ہو گا، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی قائم کرنے کے لئے عمران خان کو ذہنی طور پر ملک کا وزیراعظم بننا ہو گا۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے ملک کو اس وقت قومی یکجہتی، اتحاد اور ایک ہونے کی ضرورت ہے، قومی یکجہتی، اتحاد اور وفاق کی اکائیوں کو ساتھ رکھنے کی ذمہ داری صرف اور صرف وزیراعظم کی ہے لیکن اپنے وزراء کے ذریعے دوسرے پارٹی رہنماؤں اور جماعتوں کو چور کہنے اور گالیاں دینے سے قومی یکجہتی قائم نہیں ہو سکتی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ اِس وقت ڈاکٹرز، طبی عملے کی حفاظت، مزدور، دہاڑی دار اور غریب طبقہ کی طرف ہونی چاہیے، اس وقت ایک وژن، واضح سوچ اور پورے پاکستان کے لئے ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ملک اِس وقت عمران خان کی طرف دیکھ رہا ہے، لاک ڈاؤن کی ساتھ صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر متبادل معاشی اور ریلیف حکمتِ عملی دینا ہو گی، قومی یکجہتی قائم کرنے کے لئے عمران خان کو ذہنی طور پر ملک کا وزیراعظم بننا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 856581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش