0
Thursday 16 Apr 2020 20:16

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 30 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی ذخائر ایک بار پھر 17 ارب ڈالر کی سطح سے اوپر کی جانب چلے گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 98 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز کی سطح سے بڑھ کر 17 ارب 29 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 25 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز کے اضافے سے 10 ارب 97 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز ہوگئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز بڑھ کر 6 ارب 32 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 857127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش