0
Thursday 16 Apr 2020 20:53

رواں ہفتے خیبر پختونخوا میں 500 سے زائد کورونا مریض سامنے آسکتے ہیں، وزیر صحت

رواں ہفتے خیبر پختونخوا میں 500 سے زائد کورونا مریض سامنے آسکتے ہیں، وزیر صحت
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے خیبر پختونخوا میں 500 سے زائد کیس رپورٹ ہوسکتے ہیں۔ پشاور میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، پاکستان میں کوئی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوسکتا ہے، کورونا وائرس برطانیہ کے وزیراعظم اور عوام میں فرق نہیں جانتا، اس کے مقابلے کیلئے ہمیں اپنی روایتی زندگی ختم کرنا ہوگی، ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر کورونا کے خلاف متحد ہونا ہے۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ گذشتہ 3 ہفتے ہم نے خیبر پختونخوا میں لاک ڈاؤن کیا، لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں کمی ہوئی، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ خطرہ ٹل گیا، ہم نے کورونا کے پھیلاؤ کے اعداد وشمار کا روزانہ جائزہ لیا ہے، پہلے ہفتے میں ایک، دوسرے میں 25، تیسرے میں 140، چوتھے ہفتے میں 202 اور گذشتہ ہفتے 362 کیس سامنے آئے، جبکہ رواں ہفتے خیبر پختونخوا میں 500 سے زائد کیس رپورٹ ہوسکتے ہیں۔ یہ اعداو شمار سے زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ چترال، کوہستان اور بٹگرام میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، جس کی وجہ آبادی کا کم ہونا ہے، ٹانک، لکی مروت اور ہری پور میں 10 سے کم کیسز ہیں، بنوں، شانگلہ، لوئر دیر اور دیگر اضلاع میں 30 سے 35 کیسز سامنے آئے ہیں، کوہاٹ، بونیر، سوات اور اپر دیر میں 36 سے 99 کیسز ہیں، مردان اور پشاور میں 100 سے زائد کیسز ہیں، ہم ہر علاقے کے مطابق حکمت عملی بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش