0
Monday 20 Apr 2020 23:56

ضلع کرم میں کورونا کے باعث 2 افراد وفات پاگئے

ضلع کرم میں کورونا کے باعث 2 افراد وفات پاگئے
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے ضلع کرم میں مزید دو افراد کا انتقال ہوا ہے اور ضلع کرم میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ وسطی کرم سے تعلق رکھنے والی ساٹھ سالہ خاتون جو کہ دل اور گردوں کے امراض میں بھی مبتلا تھیں، پشاور میں انتقال کرگئیں جبکہ وسطی کرم ہی سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ عید محمد جو کہ کینسر کے مریض تھے، پشاور کے ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ جن کی میت سے جب کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے تو ان کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔ جس کے بعد فوت شدہ افراد کے قریبی رشتہ داروں کے ٹیسٹ بھی لیبارٹری بھجوائے جا رہے ہیں جبکہ ضلع کرم میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چھبیس ہوگئی ہے، جو کہ ضلع کرم کے مختلف آیسولیشن سنٹرز میں زیر علاج ہیں جبکہ اپر کرم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سمیت دو افراد کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے تھے وہ بیماری سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش