0
Monday 20 Apr 2020 23:41

آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیاں پریشان کن ہیں، پاکستان

آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیاں پریشان کن ہیں، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس سے متاثر اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کرنے والی بے جے پی حکومت کی پالیسیاں پریشان کن ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے پاکستانی قیادت کے حوالے سے غیرذمہ دارانہ اور بلاجواز ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بیان اقلیتوں کے حقوق سے دائمی انکار کا عکاس ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کا معاملہ تشویش کا باعث ہے، خاص طور پر بھارت میں مسلمانوں کے حقوق سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے نہ صرف بھارتی اقلیتوں بلکہ ہمسایہ ممالک اور بین الاقوامی برادری کو تشویش ہے، دنیا بھر سے باضمیر لوگ اس پر آوازیں بلند کر رہے ہیں۔

پاکستان نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سامنے آنے کے باوجود آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی حکومت کی مسلمان مخالف امتیازی پالیسیاں پریشان کن ہیں، مسلمانوں کے خلاف بلوائیوں کے حملوں کے خدشات کو ہوا دی جارہی ہے، اس حوالے سے بھارتی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس موجود ہیں، بھارت کو مشورہ ہے کہ اپنی اقلیتوں، سول سوسائٹی، ہمسایوں اور بین الاقوامی برادری کی بات پرکان دھرے، اور  اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 857902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش