0
Wednesday 22 Apr 2020 03:18

خواتین کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت دی جا رہی ہے، وزیر اطلاعات سندھ

خواتین کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت دی جا رہی ہے، وزیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت دی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈبل سواری کرنیوالوں کے ساتھ پولیس کے رویہ کا نوٹس لیا ہے۔ نجی ٹی وی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو موٹر سائیکل پر سوار خواتین کو مناسب جواز بتانے پر سفر کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی جبکہ ڈبل سواری کرنے والے دوسرے فرد کو اتار کر موٹر سائیکل سوار کو جانے کی اجازت دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ناصر شاہ نے مزید کہا کہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی ڈبل سواری کرتا ہے تو اسے ایک گھنٹے کے لئے روک لیا جائے، حکومت نہیں چاہتی کہ عوام کے ساتھ زیادتی ہو۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں سے غیر ضروری نہ نکلیں۔
خبر کا کوڈ : 858150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش