1
Friday 24 Apr 2020 14:52

عراق، حشد الشعبی نے شمالی عراق میں داعش کا حملہ ناکام بنا دیا، ہوائی حملوں میں 7 دہشتگرد ہلاک

عراق، حشد الشعبی نے شمالی عراق میں داعش کا حملہ ناکام بنا دیا، ہوائی حملوں میں 7 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے عراق کے شمالی علاقوں کی جانب سے ہونے والے داعش کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی صوبے نینوا میں واقع صحرائے الحضر میں موجود داعشی دہشتگرد ملک کے مرکزی علاقوں کی طرف بڑھنا چاہتے تھے جن کا بروقت مقابلہ کر کے انہیں پسپا کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف عراقی صوبے دیالی میں داعشی دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی بمباری میں بھی کم از کم 7 داعشی دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عراقی میڈیا کے مطابق السائرون سیاسی اتحاد کے مرکزی رہنما حاکم الزاملی قبل ازیں داعش کی طرف سے ماہ مبارک رمضان میں ہونے والے حملوں کے خطرے سے آگاہ کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 858674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش