0
Sunday 26 Apr 2020 23:35

کورونا وائرس کو بہانہ بناکر علماء اور مساجد کیخلاف کریک ڈاؤن عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، قاری عثمان

کورونا وائرس کو بہانہ بناکر علماء اور مساجد کیخلاف کریک ڈاؤن عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا کہ آئمہ مساجد کی گرفتاریوں سے مزید مسائل پیدا ہونگے، سندھ حکومت دوغلا پن چھوڑ کر اپنی ذمہ داری ادا کرے، کورونا وائرس کو مساجد کے اعمال سے ختم کیا جاسکتا ہے، کورونا وائرس کو بہانہ بناکر علماء اور مساجد کے خلاف کریک ڈاؤن عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، آئمہ مساجد اور علماء نمازیوں اور عوام کو نہیں روک سکتے، انتظامیہ اپنی ذمہ داری خود نبھائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مختلف مساجد و مدارس کے ذمہ داران سے ملاقات اور ممتاز عالم دین مولانا عبداللہ شاہ مظہر سے انکے والد مولانا محمد سعید شاہ کشمیری کے انتقال پر اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار کون ہے، یہ ایک روشن حقیقت ہے، وفاقی حکومت زلفی بخاری اور اس کی ٹیم کو جبکہ سندھ حکومت بھی اب بڑی مچھلیوں کو بچانے کی دوڑ میں مساجد اور آئمہ کرام کے پیچھے پڑگئی ہے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ جب تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ایک سے زائد بار مشترکہ اعلامیہ جاری کرچکے ہیں اور پھر چاروں صوبوں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کی حکومتیں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی موجودگی میں صدر ڈاکٹر عارف علوی 20 نکاتی مشترکہ اعلامیہ (قومی اعلامیہ) جاری کرچکے ہیں تو پھر بعض ڈاکٹرز سے پریس کانفرنس کرا کر ایک بار پھر کورونا وائرس کے ڈرون کے ڈسے ہوئے عوام کو ماہ مبارک میں نمازوں سے روکنا ایک اور کورونا وائرس بم گرانا کسی بھی صورت میں مناسب عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کو ہتھکڑیاں لگاکر مجرموں کی طرح پیش کرنا ناقابل برداشت ہے، باوجود اس کے کہ علماء کرام اور آئمہ مساجد حکومت اور سیکورٹی اداروں کیساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں، تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیساتھ عوام کو آگاہی دے رہے ہیں پھر بھی حکومتی رویہ ظلم و زیادتی کی انتہاء ہے۔
خبر کا کوڈ : 859145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش