0
Sunday 26 Apr 2020 23:54
نیب آرڈیننس کا آرمی چیف کی توسیع سے کوئی تعلق نہیں

کل سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گا، اسد عمر

وینٹی لیٹرز پہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، تراویح گھر پہ ادا کریں
کل سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کل پیر سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے35 لاکھ چھوٹی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فائدہ ہو گا، کل سے چھوٹی صنعتوں کیلئے امدادی پیکج کے پہلے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم محدود ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ پچھلے 10 سے 12 روز میں کیسز کی تعداد بڑھی کیونکہ ٹیسٹنگ بڑھائی گئی ہے۔ پچھلے 10 روز میں وینٹی لیٹرز پرموجود مریض اسٹیبل ہیں۔ ویٹی لیٹرز کی تعداد آیندہ  چند روز میں بڑھ جائےگی۔ وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  انتہائی ذمہ دار اور سینئر ڈاکٹرز نے اس سلسلے میں پریس کانفرنسز کیں ہیں۔ یہ کہنا کہ سارے ملک میں یکساں فیصلے کیے جائیں تو یہ غیر منطقی ہے۔ نمازیں اور تراویح بھی گھروں پر ادا کرنی چاہییں تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔ ممکن ہے کچھ ہسپتالوں میں 80 فیصد گنجائش بھر گئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پیر سے اسمارٹ لاک ڈاؤ ن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ ہم باربار کہتے ہیں کہ توازن کے ساتھ فیصلے کریں۔ ہمارے پاس مزدوروں کی مکمل معلومات ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم اچھا اقدام تھا، لیکن کچھ کمی نظر آرہی ہے۔ 18ویں ترمیم میں کچھ سقم نظر آئے ہیں۔ جب تک وفاق اور صوبے ساتھ مل کرکام نہیں کریں گے، معاملات حل نہیں ہوں گے۔ تمام سیاسی جماعتیں اس پر بیٹھ کر بات کرچسکتی ہیں۔ یہ اختیارات کی جنگ کا سلسلہ نہیں ہے، ہم مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہم کوئی اختیار صوبوں سے نہیں لینا چاہتے۔ اسد عمر نے کہا کہ نیب آرڈیننس کا آرمی چیف کی توسیع سے کوئی تعلق نہیں۔ اپوزیشن کو نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلے لو دو کی کوئی یقنین دہانی نہیں کروائی، فواد چوہدری نے اگر ایسا کچھ کہا ہے تو زیرک سیاستدان ہیں، میری جہاں سیاسی سوچ ختم ہوتی ہے ان کی وہاں سے شروع ہوتی ہے۔ آرڈیننس کی ایک مدت ہوئی ہے، جب تک پارلیمنٹ منظور نہیں کرتی، تو وہ قانون نہیں بن سکتا۔
خبر کا کوڈ : 859152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش