0
Tuesday 28 Apr 2020 21:47

حیدرآباد، گورنر سندھ سے ملنے والے 66 افراد کے کورونا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت

حیدرآباد، گورنر سندھ سے ملنے والے 66 افراد کے کورونا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے شہر مٹیاری کی ضلعی انتظامیہ نے 22 اپریل کو مٹیاری کے دورے کے دوران گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سے ملنے والے 66 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے لئے ضلعی ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) سے رابطہ کرلیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دوم مٹیاری اشتیاق علی منگی نے 66 افراد کی ایک فہرست منسلک کردی جن کے ٹیسٹ کئے جانے ہیں۔ مذکورہ فہرست سندھ کے وزیر ریونیو اور ریلیف مخدوم محبوب زمان کی جاری کردہ ہدایت کی روشنی میں بھیجی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے 28 اپریل کو حیدر آباد ڈویژنل کمشنر کو ایک علیحدہ مراسلہ بھی بھیجا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ 22 اپریل کو مٹیاری میں گورنر سندھ کے دورے میں شامل تمام افراد کو قرنطینہ اور ان کے طبی جانچ کریں۔ خیال رہے کہ عمران اسمٰعیل 22 اپریل کو حیدرآباد بھی گئے تھے۔ انہوں نے 22 اپریل کو شہاب ہال میں ایک بریفنگ میں شرکت کی تھی جو ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو نے دی تھی۔ گورنر سندھ نے احساس کفالت مرکز قاسم آباد کا بھی دورہ کیا۔

اس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف کے کارکن محسن گھمن کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی جمال صدیقی، حلیم عادل شیخ اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں عمران اسمٰعیل نے کہا تھا کہ مجھ میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، لیکن اللہ کرم کرنے والا ہے اور میں اس کا مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے ہمیں مشکلات سے لڑنا سکھایا ہے اور میرے خیال میں یہ اس سے بلکل مختلف نہیں ہے جو ہم نے سیکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 859564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش