1
Friday 1 May 2020 08:23

امریکہ، "بیروزگاری الاؤنس" کے حصول کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد 3کروڑ 3 لاکھ تک جا پہنچی

امریکہ، "بیروزگاری الاؤنس" کے حصول کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد 3کروڑ 3 لاکھ تک جا پہنچی
اسلام ٹائمز۔ دنیا کی واحد سپر پاور ہونے کے مدعی ملک "امریکہ" کے اندر کرونا وائرس سے بچاؤ کے ناقص یا عدم انتظام اور ناقص یا ناموجود شہری خدمات کے باعث وہاں پیدا ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے بحران نے اس وقت "امریکی سپر پاور" کو تمام میدانوں میں چت کر رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جدید کرونا وائرس کووِڈ19 کے وسیع پھیلاؤ کے باعث عوامی سرگرمیوں کے درہم برہم ہو جانے اور طویل لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران وہاں مزید 40 لاکھ افراد نے بیروزگاری الاؤنس کے حصول کے لئے درخواست دے دی ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی حکومت کو 38 لاکھ نئے امریکی شہریوں کی طرف سے بیروزگاری الاؤنس کے حصول کیلئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کے اندر کرونا وائرس کے وسیع پھیلاؤ کے بعد سے حکومت کو بیروزگاری الاؤنس کے حصول کے لئے درخواست دینے والے امریکی شہریوں کی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ تک جا پہنچی ہے جو وہاں سال 1930ء میں آنے والے امریکی تاریخ کے سب سے بڑے تجارتی مندے کے دوران بیروزگار ہونے والے افراد کی تعداد کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں بیروزگار ہونے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد امریکی ریاستوں نیویارک اور شکاگو سے تعلق رکھتی ہے جبکہ امریکی حکومتی اداروں کی طرف سے اعلان کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ میں بیروزگاری کی شرح 20 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو کسی بھی ترقی پذیر ملک میں موجود بیروزگاری کی شرح سے بھی بڑھ کر ہے۔
خبر کا کوڈ : 860046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش