0
Saturday 2 May 2020 22:21

وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کے معاملے پر مشکلات پیدا کر رہی ہے، امتیاز شیخ

وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کے معاملے پر مشکلات پیدا کر رہی ہے، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی، وفاقی حکومت نے فقط ڈی ایم اے میڈیکل سامان مہیا کیا ہے۔ شکارپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا رویہ سمجھ سے باہر ہے، وفاقی حکومت حوصلہ افزائی کے بجائے لاک ڈاؤن کے معاملے پر مشکلات پیدا کر رہی ہے، سندھ میں مزید لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی، وفاقی حکومت نے فقط ڈی ایم اے میڈیکل سامان مہیا کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے خاتمے کے لئے کوئی کچھ نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے، ان کے چند وزراء بیہودہ باتیں کرتے ہیں، سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگ رہا، شکارپور میں 74 کورونا وائرس کے کیس ظاہر ہوئے ہیں، کورونا وائرس کے متاثرین کو سکھر اور شکارپور کے قرنطینہ میں آئسولیٹ کیا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 860341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش