0
Saturday 2 May 2020 22:22

حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج نہیں، ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے، فواد چودھری

حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج نہیں، ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے، فواد چودھری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سندھ حکومت غیرسنجیدہ پریس کانفرنس کررہی ہے، سندھ حکومت کو لاک ڈاؤن کے اقدامات کا شاید خاطر خواہ نتیجہ حاصل نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو تین ماہ کورونا کا مقابلہ کر گئے تو مشکل سے باہر آجائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج نہیں، ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے، کچھ نہیں ہو رہا، سارے پرانی تنخواہ پر کام کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کو لاک ڈاؤن نرم ہو گا یا چلے گا یہ ابھی طے نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ 26 مئی کو حفاظتی سامان کی قلت تھی آج ایکسپورٹ کے قابل ہوگئے، ماسک، حفاظتی کٹس سمیت کونسا سامان ایکسپورٹ کرنا ہے وزیر اعظم پیر کو اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا ورچوئل سیشن بلانا چاہیے، سیاسی فیصلوں میں پارلیمنٹ کا شامل ہونا ضروری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 860342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش