0
Sunday 3 May 2020 15:55

کورونا وائرس پاکستان میں امریکہ اور یورپ جیسا مہلک ثابت نہیں ہوا، اسد عمر

کورونا وائرس پاکستان میں امریکہ اور یورپ جیسا مہلک ثابت نہیں ہوا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی 9 مئی کے بعد کی حکمت عملی سے متعلق فیصلہ کرے گی اور وزیر اعظم عمران خان کے سامنے 9 مئی سے قبل کی صورتحال رکھیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث مارچ کے وسط سے اموات ہونا شروع ہوئیں اور گزشتہ 6 روز سے اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ ہر 10 لاکھ کی آبادی میں اسپین میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں جبکہ ہر 10 لاکھ کی آبادی میں پاکستان میں 2 اموات ہوئیں، کورونا وائرس پاکستان میں امریکہ اور یورپ جیسا مہلک ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دوسرے ملکوں کی نسبت شرح اموات بہت کم رہیں تاہم ہم عوام سے بار بار اپیل کرتے ہیں کہ وہ گھروں میں رہیں۔ کورونا کو مکمل ختم کرنا ممکن نہیں لیکن پھیلاوَ کم کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 6 روز میں اوسطاً 24 اموات ہوئیں اور پاکستان میں موجودہ صورتحال میں ایک ماہ میں اوسطاً 720 اموات ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں محصولات میں 119 ارب روپے کی کمی ہوئی جبکہ انہی محصولات سے ہمیں نظام کو چلانا اور غربت کم کرنی ہے۔ بے روزگاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاوی وزیر نے کہا کہ امریکہ میں چند ہفتوں میں 3 کروڑ افراد بے روزگار ہوئے اور پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں روزگار میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے اور ملک بھر میں 10 لاکھ چھوٹے ادارے بند ہوئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 860440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش