0
Monday 4 May 2020 00:20

پاراچنار، چور رات کی تاریکی میں کئی دکانوں کی سولر پلیٹیں لے اڑے

پاراچنار، چور رات کی تاریکی میں کئی دکانوں کی سولر پلیٹیں لے اڑے
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر کے ایف سی پلازہ میں چوروں نے رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانوں کی چھتوں سے سولر پلیٹس چوری کر لیں، تفصیلات کے مطابق ایف سی پلازہ پاراچنار کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات چوروں نے رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایف سی پلازہ کی چھت سے درجن سے زائد سولر پینل چوری کر لئے اور فرار ہوگئے۔ واضح ہو کہ ایف سی پلازہ چیک پوسٹ اور آرمی چوک سے چند قدم کے فاصلے پر اور ایف سی ہیڈ کوارٹر سے ملحقہ ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 860506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش