0
Tuesday 5 May 2020 15:02

آئی جی پنجاب نے پولیس کے تمام آئی ٹی ماڈیولز اپ گریڈ کرنے کا حکم دیدیا

آئی جی پنجاب نے پولیس کے تمام آئی ٹی ماڈیولز اپ گریڈ کرنے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت آئی ٹی پراجیکٹس کے متعلق سنٹرل پولیس آفس لاہور میں اجلاس ہوا۔ آئی جی نے فرنٹ ڈیسک، خدمت مراکز اور 8787 کمپلینٹ سسٹم پر موصول ہر درخواست کو ٹائم فریم کے اندر حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ٹی نے نئے ماڈیولز اور سافٹ وئیرز کی تیاری کے متعلق آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔ پنجاب پولیس کے مختلف آئی ٹی پراجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد آئی جی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے آپریشنل اور ورکنگ سسٹم کو آئی ٹی کے نئے ماڈیولز پر اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

آئی جی نے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے شروع کئے گئے مختلف پراجیکٹس میں مزید بہتری کیلئے انسپکشن کو مزید موثر بنایا جائے۔ پنجاب پولیس کی ویب سائٹ کو شہریوں کی سہولت اور رابطہ کاری کیلئے مزید آسان اور موثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، کریمنل ریکارڈ آفس اور ہوٹل آئی سمیت دیگر پراجیکٹس کو مزید اپ گریڈ کیا جائے۔ سنگین جرائم کی بیخ کنی اور تفتیش کے لیے جیو فینسنگ اور فرانزک سائنس سے بطور خاص استفادہ کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو، ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن ڈاکٹر مسعود سلیم، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 860834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش