0
Tuesday 5 May 2020 23:49

پاراچنار میں دکانداروں کا حکومت اور پولیس رویئے کے خلاف شدید احتجاج

پاراچنار میں دکانداروں کا حکومت اور پولیس رویئے کے خلاف شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں دکانداروں نے حکومت اور پولیس رویئے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے لاک ڈاون کے دوران گرفتار دکانداروں کی رہائی اور دکانداروں کو غیر ضروری طور پر تنگ نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ دکانداروں نے پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور روڈ کو ہرقسم کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت دکانداروں کو لاک ڈاون کے نام پر بےجا تنگ کررہی ہے اور دکانداروں کو سرکاری گاڑی میں بیھٹا کر لے جاتے ہیں اور بعد ازاں ان سے جرمانے کے نام بغیر رسید کے 1000 روپے لیکر چھوڑ دیتے ہیں۔ اس موقع پر ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ ھم نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر بعض دکانداروں کو گرفتار کیا ہے، ہمارے پاس جرمانے کی رسیدیں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 860915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش