0
Friday 8 May 2020 22:14

پاراچنار، یوم علیؑ اور یوم القدس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا عمائدین کیساتھ اجلاس

پاراچنار، یوم علیؑ اور یوم القدس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا عمائدین کیساتھ اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کی سربراہی میں آج سیکرٹری انجمنِ حسینیہ اور صدر تحریک حسینی پاراچنار سے یوم القدس اور شہادت حضرت امام علیؑ کے بارے میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر کرم نے انہیں امسال کرونا وباء کے پھیلنے کے پیشِ نظر مندرجہ بالا ایام کے دوران احتیاطی تدابیر، سیکیورٹی، آپس میں درمیانی فاصلے کے ساتھ ساتھ مختصر طور پر منانے پر تفصیلی گفت وشنید کی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کرم نے انہیں ان ایام کے دوران عزداری، مقررین وغیرہ کے شیڈول ضلعی انتظامیہ کرم، پولیس، پاک آرمی اور کرم ملیشیاء سے ان ایام کے منانے سے پہلے پہلے شئیر کرنے ہدایات بھی جاری کئے۔ سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور صدر تحریک حسینی حاجی عابد حسین نے ڈپٹی کمشنر کرم کو اس ضمن ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور بقاء کیلیے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گئیں۔ اجلاس میں کمانڈنٹ کرم ملییشیاء جمیل الرحمان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان، اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم عمر احمد خان، میجر طاہر پاک آرمی سمیت خفیہ اداروں کے اراکین کے علاوہ سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار حاجی سردار حسین، صدر تحریک حسینی حاجی عابد حسین اور مولانا یوسف حسین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 861484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش