0
Saturday 9 May 2020 12:36

تنظیم اسلامی نے مساجد اور نمازیوں پر بھی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

کشمیر میں آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہوگا، حافظ عاکف سعید
تنظیم اسلامی نے مساجد اور نمازیوں پر بھی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ تنظیم اسلامی نے مساجد اور نمازیوں پر بھی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے لاہور میں رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ دنیوی معاملات کو درست کرنے کے لیے حکومت نے کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے لیکن مساجد اور نمازیوں کے حوالے سے پابندیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت بوڑھے لوگوں پر مسجد جانے کی پابندی اور نمازیوں کے درمیان فاصلے کے فیصلے پر بھی اب نظر ثانی کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں ہمارے ضعف اور کمزوری کی وجہ بے زری نہیں، بلکہ روحانیت سے دوری اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کی نافرمانی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا تیسرا اور اہم ترین عشرہ شروع ہونے کو ہے لہٰذا تمام چھوٹی بڑی مساجد میں اعتکاف کا اہتمام ضرور ہونا چاہیے۔ البتہ فرض کفایہ ہونے کی وجہ سے اجتماعی اعتکاف کرنے اور شہر اعتکاف بسانے سے اجتناب کیا جائے۔

اُنھوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کا ظلم و ستم اور درندگی اپنے عروج پر ہے۔ ریاض نائیکو کی شہادت بہت بڑا المیہ ہے، لیکن مسلسل یہ بہتا ہوا خون بالأخر بھارت کو بڑا مہنگا پڑے گا اور کشمیر میں آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہوگا۔ اُنھوں نے کہا کہ کشمیریوں سے بھارت کے اس غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک پر دنیا ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ اُنھوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے مسلمان ممالک بھارت پر تجارتی پابندیاں عاید کریں تو بھارت منہ کے بل آ گرے گا۔ لیکن اُفسوس کہ مسلمان ممالک صرف زبانی جمع خرچ پر اکتفا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش