0
Sunday 10 May 2020 18:42

جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام 17 رمضان کو یوم بدر منایا جائے گا

جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام 17 رمضان کو یوم بدر منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے تحت 17 رمضان المبارک کو یومِ بدر جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا کے مطابق حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حق و باطل کے پہلے معرکے یومِ بدر کے حوالے سے کراچی تا کشمور سندھ بھر میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی کراچی، ممتاز حسین سہتو سیٹھارجہ،حافظ نصراللہ عزیز حیدرآباد، کاشف سعید شیخ لاڑکانہ، جبکہ عبدالحفیظ بجارانی مبارکپور اور عبدالقدوس احمدانی ٹنڈوالہیار میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے صوبائی دفتر قباء آڈیٹوریم کراچی میں بھی یوم بدر کے حوالے سے اجتماع منعقد ہوگا، جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی و دیگر خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 861845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش