0
Sunday 10 May 2020 22:55

ملازم میں کرونا وائرس کی تشخیص، جی بی ہائوس اسلام آباد دو ہفتے کیلئے بند

ملازم میں کرونا وائرس کی تشخیص، جی بی ہائوس اسلام آباد دو ہفتے کیلئے بند
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد کے ایک ملازم میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ہاؤس کو دو ہفتے کیلئے بند کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق گزشتہ دنوں جی بی ہاؤس میں ٹھہرنے والے ایک مہمان میں کرونا وائرس پایا گیا تھا جس کے بعد لوکل ٹرانسمیشن کے ذریعے ہائوس کے ایک ملازم میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد حکام نے ہاؤس کو دو ہفتے کیلئے بند کر دیا ہے جبکہ متاثرہ رکن کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جی بی ہاؤس میں زیادہ تر عملے کو پہلے ہی چھٹی دے دی گئی تھی تاہم چند ایک ملازمین موجود تھے۔ گزشتہ دنوں ہاؤس میں ٹھہرنے والے ایک مہمان میں کرونا وائرس پایا گیا تھا جس کے بعد  ہائوس کے ملازمین کا ٹیسٹ کرایا گیا جس کے نتیجے میں ایک ملازم میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 861863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش