0
Monday 11 May 2020 22:49
کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 9 ہزار 82 ہو گئی

کورونا، تشویشناک صورتحال،31 ہزار 684 مریض، 691 جاں بحق، 290 جاں بہ لب

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد جاں بحق
کورونا، تشویشناک صورتحال،31 ہزار 684 مریض، 691 جاں بحق، 290 جاں بہ لب
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 31 ہزار 684 تک جا پہنچی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 691 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 11 ہزار 367  ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1476 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مریضوں کی تعداد 31 ہزار 684 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے سندھ میں 12 ہزار 17، پنجاب میں 11 ہزار 568، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 875، بلوچستان میں 2 ہزار 17، اسلام آباد میں 679، گلگت بلتستان میں 442 اور آزاد کشمیر میں 87 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 ہزار 342 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 290 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ  مریض خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 197، سندھ میں 189، بلوچستان 26، اسلام آباد 6 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں صوبے میں اموات کی تعداد 257 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 206 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4875 ہو گئی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں وائرس سے نئے 130 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ 1256 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 ہزار 918 ہو گئی ہے جبکہ شہر میں مجموعی طور پر وبائی مرض سے 155 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار 17 ہو گئی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 9 ہزار 82 ہو گئی ہے۔

شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 448 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں نئے کیسز کی تعداد 537 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ گیارہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 200 ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چند گھنٹے قبل کورونا کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ شہر قائد کے ضلع ملیر میں 142، ضلع وسطی میں 62 اور ضلع شرقی میں 61 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع جنوبی اور کورنگی میں 58/58 اور ضلع غربی میں 51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکھر میں 22، شکارپورمیں 19 اور قمبر شہداد کوٹ میں گیارہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری اعداد و شمار کی روشنی میں ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹنڈوالہ یار میں اؔٹھ، لاڑکانہ میں سات اور حیدر آباد، سانگھڑ و مٹیاری مین چار/ چار نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جیکب آباد میں تین، سجاول میں دو جب کہ میرپور خاص، جامشورو اور بدین میں ایک ایک کیس گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 862067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش