0
Tuesday 12 May 2020 18:35

ایسا لگ رہا ہے جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو، اسد عمر

ایسا لگ رہا ہے جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ  گزشتہ روز جو حالات تھے ایسا لگا جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں بلکہ کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو۔ اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومتی وسائل اتنے نہیں کہ اکیلے کورونا وبا سے لڑسکیں بلکہ عوام کوبھی مشکل وقت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل جو حالات تھے ایسا لگا جیسےلاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے جو احتیاطی تدابیر بتائی ہیں ان پرعمل کیا جائے، اگر بےاحتیاطی کی گئی تو مجبوراً دوبارہ بندشیں بڑھائی جائیں گی لہٰذا امید ہے شہری کورونا کی صورتحال کو سمجھیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عید کی تیاری ضرور کریں مگر حفاظت بھی کریں، سارا پاکستان اس وقت متحد ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد گزشتہ روز پورے ملک میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے کاروبار کھول دیے گئے تھے۔ مارکیٹیں کھلنے سے بازاروں میں عوام کا رش لگ گیا تھا جبکہ اکثر شہروں میں حکومتی ضابطہ کار پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 862266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش