0
Tuesday 12 May 2020 20:58

کراچی میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے خفیہ ادارے کی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے حساس ادارے کے ہمراہ کراچی میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عرفان بہادر کے مطابق گرفتار دہشتگرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں، دہشتگردوں نے سال 2008ء میں برنس روڈ پر انٹیلی جنس بیورو کے 2 افسران کو شہید کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے دہشتگردوں سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا، دہشتگردوں کے نام نبی گل اور محمد عقیل ہیں، دہشتگرد قتل سمیت سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کی جا رہی ہے، جس پر مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں، دہشتگردوں سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 862291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش