0
Wednesday 13 May 2020 17:02

حکومت مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج کے تحت مالی امداد دے رہی ہے، وزیر اوقاف

حکومت مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج کے تحت مالی امداد دے رہی ہے، وزیر اوقاف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے آزاد کشمیر کے وزیر خوراک سید شوکت علی بخاری سے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو براہ راست مالی امداد دینے کا حکم دے رکھا ہے، جبکہ کورونا وباء کے پیش نظر پنجاب بھر میں رمضان بازار نہیں لگائے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج کے تحت مالی امداد دے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وباء کے پیش نظر عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کر رہی ہے، رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا رہی، عوام کو اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامی اختیارات استعمال کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے اور صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر اقدام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف عمل ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دے رہی ہے۔ پنجاب حکومت انسداد کورونا مہم کے دوران جاں بحق ملازمین کے لواحقین کو شہدا پیکیج کے تحت مالی امداد دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوپن کی گئی انڈسٹریز و دکانوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے، پنجاب میں 4 نئی لیبز تیار ہو چکی ہیں اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی منظوری کے بعد نئی لیبز کو چند روز میں فنکشنل کر دیا جائے گا، ہمارا ہر قدم صوبے کے عوام کے تحفظ کے لئے اٹھ رہا ہے، آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہتے ہوئے چیلنجز سے نمٹیں گے۔ وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ مذہبی تعمیراتی و مذہبی سیاحت کو فروغ، تاریخی مساجد و عمارات اور درباروں کی تزئین و آرائش اور بحالی وقت کا اہم تقاضا ہے، جس کے مقاصد اور مساجد ہماری مقامی آبادی اور معاشرت کا نیو کلیس اور ایک موثر دینی اور معاشرتی ادارے کے طور پر معروف اور معتبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ان درگاہوں پر جانے سے چوبیس گھنٹے روحانی تسکین پر گامزن ہونے کا حوصلہ ملتا رہتا ہے۔ اسی لئے اسلامی تعمیراتی ورثہ میں عملی و جما لیاتی پہلووں کا وجود ایک دوسرے پر لازم و ملزوم ہو گئے ہیں۔ تعمیرات کا فن صرف فن ہی نہیں بلکہ اس کی جڑیں اسلامی تعمیرات اندر سے پروان چڑھتی ہیں۔ تعمیرات کی دنیا میں اسلامی فن تعمیرات کا الگ اور منفرد تشخص موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان بادشاہوں کے دور کی مذہبی و دیگر شاہی تعمیرات مقامی ورثہ کا قابل فخر حصہ ہیں۔ مسلمان بادشاہوں کے دور کی اسلامی طرز تعمیرات پر دنیا آج بھی حیران ہے۔ اس دور کی تعمیرات میں تزئین آرائش، خطاطی، نقاشی، گل کاری اور جیو میٹری پر خاص توجہ دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 862469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش