0
Friday 15 May 2020 21:24

آج لشکر سفیانی امریکہ کے پرچم تلے جمع ہو رہا ہے، آئی ایس او

آج لشکر سفیانی امریکہ کے پرچم تلے جمع ہو رہا ہے، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ حضرت امام علیہ السلام کی زندگی ہم سب کے لئے نمونہ عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن بابر حمید نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج لشکر سفیانی امریکہ کے پرچم تلے جمع ہو رہا ہے، امریکہ، اسرائیل اور آلِ سعود کے گٹھ جوڑ سے بننے والا اتحاد دراصل اس دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد اسرائیل کو تحفظ دینے کے لئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریاں شرمناک فعل ہے، اب تک پورے پاکستان سے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان لاپتہ ہیں، یہ کیسا اندھا قانون ہے کہ ظلم بھی ہم پر ہو، ہمارے مقدسات کو نشانہ بنایا جائے اور گرفتاریاں اور پابند سلاسل بھی ہمیں کیا جائے، اس ملک کو تباہ کرنے والے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور محب وطن شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

بابر حمید نے مطالبہ کیا کہ فی الفور بےگناہ جوانوں کی گرفتاریوں کو ظاہر کرکے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، وگرنہ ہم اس کے خلاف احتجاج کو سڑکوں پر لانے کا حق رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعتہ الوداع یوم القدس ظالم کے خلاف اور خالص اسلام محمدی (ص) اور امریکی اسلام میں فرق کو ظاہر کرنے کا دن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایام شہادت مولا علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزا کا سلسلہ اپنے رویتی انداز سے جاری و ساری رہا، کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے مکمل طور احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھا گیا۔
خبر کا کوڈ : 862898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش