0
Saturday 16 May 2020 12:11

پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرونا پر مؤثر منصوبہ بندی نہ ہونے پر سینئر ڈاکٹر مستعفی

پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرونا پر مؤثر منصوبہ بندی نہ ہونے پر سینئر ڈاکٹر مستعفی
اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرونا کے سدباب کیلئے اقدامات نہ ہونے پر سینئر خاتون ڈاکٹر نے استعفٰی دیدیا۔ سینئر خاتون ڈاکٹر نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرونا وائرس کے سدباب کیلئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور انتہائی نگہداشت سمیت دیگر یونٹس میں بھی حفاظتی انتظامات نہیں ہیں۔ استعفے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں کرونا وائرس کی بیخ کنی کیلئے مؤثر منصوبہ بندی کا فقدان ہے، آئی سی یو میں نرسنگ اسٹاف کی کمی ہے مگر کم اسٹاف کے ساتھ آئی سی یو چلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ تنقید کر رہی ہے۔ دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے ڈاکٹر عائشہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور انتظامیہ نے ڈاکٹر عائشہ کا استعفٰی قبول نہیں کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں قائم کیا گیا کرونا کمپلیکس جدید سہولیات سے آراستہ ہے، 200 بیڈز پر مشتمل کرونا کمپلیکس میں وینٹی لیٹر اور دیگر تمام سہولیات موجود ہیں، جبکہ ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 862999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش