0
Monday 18 May 2020 11:01

افغانستان، انٹیلی جنس ایجنسی کی عمارت کے قریب خودکش دھماکہ، 77 افراد جاں بحق

افغانستان، انٹیلی جنس ایجنسی کی عمارت کے قریب خودکش دھماکہ، 77 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے  شہر غزنی میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 77 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد این ڈی ایس کے ملازمین ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خودکش حملے میں افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں فورسز کے فضائی حملے میں 35 طالبان ہلاک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 863333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش