0
Monday 18 May 2020 11:17

لاک ڈاون میں نرمی، پنجاب میں 26 سے زائد صنعتوں نے کام شروع کر دیا

لاک ڈاون میں نرمی، پنجاب میں 26 سے زائد صنعتوں نے کام شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے 26 سے زائد صنعتوں کو  آج سے کھول دیا ہے۔ محکمہ صنعت و تجارت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی منظوری سے 26 مزید صنعتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ محکمہ صنعت و تجارت پنجاب نے متعلقہ انڈسٹریز کیلئے ایس اوپیز بھی جاری کئے، دفاع سے متعلقہ اشیا تیار کرنیوالی انڈسٹری کو کام کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ پنجاب بھر میں پاورلومز، فوڈ انڈسٹری، فلاور ملز، پولٹری فیڈ ملز، رائس ملز کو  کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق لائیو سٹاک سے متعلقہ کاروبار کو بھی اجازت دیدی گئی، حفاظتی لباس، ماسک، گلوز تیار کرنے، سٹوریج، پرنٹنگ، پیکنگ کی اجازت دی گئی، دودھ اور دودھ سے بننے والی اشیا کی فیکٹریوں کو بھی اجازت دیدی گئی ہے۔ سینی ٹائرز، صابن، ٹشو پیپرز تیار کرنیوالے اداروں کو بھی کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح آئل اینڈ گیس پرڈوکشن کمپنیوں، پاک عرب ریفائنری کمپنی، کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو پروڈکشن، ٹرانسپورٹیشن سٹوریج کی اجازت دیدی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریکٹر، تھریشر، ہارویسٹر بنانے والی کمپنیوں بیج، کھاد، زرعی ادویات، جانوروں کے چارے کی دکانوں کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جن صنعتوں کو کاروبار کی اجازت دی گئی ان کے الائیڈ شعبوں کو کام کی اجازت ہوگی۔ میچ باکس، ایل پی جی آؤٹ لٹس، سوڈا ایش انڈسٹری کو بھی اجازت مل گئی۔ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں، اینٹوں کے بھٹے، ریت بجری، سیمنٹ، چھتیں تیار کرنیوالے کارخانے کھل گئے ہیں اور سائیکل، موٹر سائیکل، کار کی انڈسٹری کو بھی کھول دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 863337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش