0
Monday 18 May 2020 22:09

وزیراعظم نے 20 مئی سے 30 مئی تک ایس اوپیز کے ساتھ ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی ہے، شیخ رشید

وزیراعظم نے 20 مئی سے 30 مئی تک ایس اوپیز کے ساتھ ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 مئی سے 30 مئی تک معیاری ضابطہ کار (ایس اوپیز) کے ساتھ ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل پشاور میں انتظامات دیکھوں گا اور پھر پرسوں گرین لائن کوروانہ کروں گا، کسی ڈویژن میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوئی تو ڈویژن ہیڈ کےخلاف کارروائی کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 31 مئی تک حالات ٹھیک رہے تو تمام ٹرینیں یکم جون سے کھول دیں گے، لوگ ضابطہ کار پر عمل کرتے ہیں تو سب ٹھیک ہے، شہری کسی مسافر کو چھوڑنے یا لینے نہ آئیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کسی صوبے سے کوئی اختلاف نہیں ہے، ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ٹرین میں سواری آدھی کر دی ہے، ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جب کہ ریلوے کا عملہ بڑھا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبوں کے ماتحت نہیں اس کے باوجود صوبوں کا احترام کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہوں گاکہ ہمارے انتظامات کو ٹھیک رکھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، نیب آرڈیننس میں ترمیم نہیں دیکھ رہا،میں ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا۔جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ سارے اندرہوں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ملک میں ٹرینیوں کی بحالی کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرینیں پوری پاکستان کی ہیں ان کو کھولنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات نہیں کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 863464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش