0
Tuesday 19 May 2020 12:45

بلوچستان، دہشت گردوں کے حملے میں 7 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

بلوچستان، دہشت گردوں کے حملے میں 7 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے 2 واقعات میں سیکورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کیچ میں پیش آنے والے 2 مختلف واقعات میں 7 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ دونوں واقعات کے شہداء میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 6 جوان اور ایک ڈرائیور شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مچھ میں دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ رات ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مچھ واقعے میں 5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللّٰہ، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ کیچ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی شہید ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 863575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش