0
Tuesday 19 May 2020 22:52

بےروزگار سیاسی لیڈران نے آج پھر گورنر راج کا شوشہ چھوڑا ہے، مرتضیٰ وہاب

بےروزگار سیاسی لیڈران نے آج پھر گورنر راج کا شوشہ چھوڑا ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گورنر راج کا شوشہ کئی بار چھوڑا گیا، آرٹیکل 235 میں نہیں، 234 میں ایمرجنسی کا ذکر ہے، سندھ کی اپوزیشن الزام تراشی کی سیاست کررہی ہے۔ خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی نے آرٹیکل 235 کے تحت سندھ میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی صورتحال تیزی سے خراب ہورہی ہے، سندھ میں گورنر راج لگانے میں کوئی خرابی نہیں، صوبے میں آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ فردوس شمیم کے اس بیان پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گمبٹ میں سندھ حکومت نے اسپتال بنایا، جہاں مفت علاج کیا جاتا ہے، بیرون ملک سے لوگ سائبر نائف میں علاج کیلئے آتے ہیں، کام اگرکوئی کررہا ہے تو وہ سندھ حکومت کررہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بےروزگار سیاسی لیڈران نے آج پھر گورنر راج کا شوشہ چھوڑا ہے، پائپ پینے سے پڑھے لکھے نہیں ہوتے، آرٹیکل 235 نہیں، 234 میں گورنر راج کا ذکر ہے، انہیں آرٹیکل تک کا نہیں پتا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی این ایف سی کا شارٹ فال تھا، اللہ پاک فردوس شمیم نقوی کو کوئی روزگار دے، یہ فارغ لوگ ہیں، ہر روز پریس کانفرنس کردیتے ہیں، فردوس شمیم نقوی کیلئے وزیراعلیٰ سے بات کروں گا تاکہ انہیں کسی کام پر لگا دیں۔
خبر کا کوڈ : 863656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش