0
Wednesday 20 May 2020 00:14

چینی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عید سے پہلے آجائے گی، شبلی فراز

چینی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عید سے پہلے آجائے گی، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چینی کے بحران پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عید سے پہلے آجائے گی اس کے لیے کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی بلا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ وزیر اعظم نے کابینہ میں متعلقہ وزارتوں سے جواب طلب کیا۔ وزیر اعظم نے ڈیٹا نہ فراہم کرنے والی وزارتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 638 غیر قانونی بھرتیوں کی نشان دہی ہوئی۔ یہ ملازمتیں اگست 2016ء سے آگے کی ہیں۔ 27 وزارتوں نے تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کا اہم شعبہ ہے وہ اس صورت حال سے ملک کو باہر نکال سکتا ہے۔ مقامی ٹریکٹرز کیلئے ڈھائی ارب کی سبسڈی رکھی گئی ہے، انٹرسٹ شیئرنگ کیلئے 8.8 اور کپاس کی ادویات کیلئے 6 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ زرعی شعبے کو کھاد کی مد میں 7 ارب روپے کی سبسڈی دی گی ہے۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 مئی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔ شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم نے ارسا کے ممبران کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور فیصلہ کیا گیا کہ ارسا میں قابل لوگ لائے جائیں کیونکہ ایک خاص گروپ کیوجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ سکے، وزیر اعظم کی ہدایت پر ارسا ممبران کے بارے میں ہدایات کی کہ سندھ، پنجاب اور وفاق ممبران کی کارکردگی کی بنا پر ان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ ملک میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ٹیلی میٹر سسٹم لانا چاہتے ہیں۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں ایس مسعود اختر نقوی کو چیئرمین بنایا گیا، سابقہ چیئرمین خالد مرزا کو ممبر بورڈ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 863684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش