0
Wednesday 20 May 2020 13:19

سرکاری طور پر شراب کا کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا، شہباز گل

سرکاری طور پر شراب کا کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپٹ لیگی رہنما محکمہ ایکسائز کا ایک جعلی لیٹر پھیلا رہے ہیں، حکومت نے شراب کا کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا پرانا طریقہ واردات ہے پہلے جھوٹی خبر پھر پروپیگنڈا عام کرتے ہیں، ان کے جھوٹ اور اعداد و شمار کی ہیرا پھیری آئی ایم ایف نے بھی پکڑی ہے، اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دینے کی بجائے جھوٹے بیانات ان کی پالیسی ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے آپ کی سیاست بچاؤ مہم نہیں چلنے والی۔ شہباز گل نے کہا کہ پاکستانی عوام ماضی کے کرپٹ حکمرانوں اور انکے حواریوں کو پہچان چکے ہیں، اسحاق ڈار وہ ہیں جو ملک کا اربوں روپیہ لوٹ کر اب قانون سے فرار اور اشتہاری ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ شریف خاندان کا سمدھی، بیٹے، داماد آخر قانون سے بھاگے ہوئے مفرور اور اشتہاری کیوں ہیں؟ اگر کرپشن نہیں کی تو پاکستان آ کر جواب کیوں نہیں دے رہے، ڈھٹائی کا یہ عالم ہے لندن فلیٹس کی ملکیت تو کیا وجود سے ہی انکاری تھے اور پھر پاناما آ گیا ایک بیٹا کہتا ہے ہم جدی پشتی رئیس تھے، دوسرا کہتا ہے میرا والد غریب کسان تھا، جو کبھی دوسرے صوبے میں نہیں گئے وہ اربوں روپے کی ٹی ٹیز بیرون ممالک سے بھیجتے رہے، مریم اورنگزیب کو دنیا بھر کی ہر چیز کا علم ہے بس یہ نہیں معلوم  اکاؤنٹس میں اربوں روپے کون ڈال گیا۔
خبر کا کوڈ : 863785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش