0
Thursday 21 May 2020 22:29

بھارت میں کورونا وائرس کے 112359 معاملے، 45 ہزار سے زیادہ صحتیاب

بھارت میں کورونا وائرس کے 112359 معاملے، 45 ہزار سے زیادہ صحتیاب
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (كووڈ 19) انفیکشن کے ایک دن میں ریكارڈ 5609 کیس سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی ہے اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زیادہ لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی حاصل کی۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5609 نئے کیس آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی۔ بھارت میں کُل فعال معاملے 63624 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5611 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ بھارت میں اس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 132 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3435 ہوگئی۔

کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3002 لوگ اس وائرس سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحتمند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 45300 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور انفیکشن کے کل معاملوں میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2161 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی کل تعداد 39297 ہوگئی ہے اور کل 1390 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 10318 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش